PPSC FPSC NTS SPSC Online MCQs Tests Past Papers OTS PTS ITS Punjab Testing Service Islamabad testing service McQs Past Papers Gk General Knowledge Pakistan

Saturday 22 June 2019

دلچسپ معلومات​

دلچسپ معلومات​


(1) دریا نیل دنیا کا سب سے لمبا دریا ہے جس کی لمبائی 6670 کلومیٹر ہے۔

(2) کاڈ مچھلی ایک سال میں 90 لاکھ انڈے دیتی ہے لیکن ان میں سے بہت کم ہی زندہ بچ پاتے ہیں۔

(3) سام سانگ کوریائی زبان کے دو لفظوں کا مجموعہ ہے سام اورسانگ ۔سام کا مطلب" تین" اور سانگ کا مطلب "ستارے "ہے۔ یعنی تین ستارے

(4) ٹائی ٹینک بحری جہازکا ملبہ اب بھی سمندر میں 3800 میٹر گہرائی میں موجود ہے۔

​(5) سمندر کی زیادہ سے زیادہ گہرائی تقریبا11 کلومیڑ (10923میڑ )ہے

(​6​) رابرٹ پرشنگ (قد 8 فٹ 11 انچ) جو بیسویں صدی کا لمبا ترین انسان تھا اس کا قد ساڑھے 4 سال کی عمر میں اپنی والدہ کے قد سے زیادہ ہو گیاتھا۔

(​7​) دنیا میں بانوے فیصد لوگ گوگل کا استعمال اپنے اسپیلنگ چیک کرنے کے لئے کرتے ہیں۔اور پاکستان میں 80 فیصد لوگ گوگل کا استعمال اس لئے کرتے ہیں کہ پتہ چل سکے انٹرنیٹ چل رہا ہے کہ نہیں۔

(​8​) مراکش کے سلطان إسماعيل بن الشريف ابن النصر جس نے مراکش پر 1672ء سے 1727ء تک 55 سال حکومت کی تھی ۔ اس کے مختلف بیویوں اور باندیوں (کنیزوں) سے 525 بیٹے اور 342 بیٹیاں تھیں۔

(​9​) فاربیڈن سٹی (شہرِ ممنوعہ) دنیا میں سب سے بڑا اور سب سے بہتر طور پر محفوظ شاہی محلات اور دیگر عمارات کا ایک کمپلیکس ہے۔ اس کی 800 عمارات میں 9999 کمرے ہیں۔ قدیم چینیوں کا عقیدہ تھا کہ دس ہزار کا ہندسہ ’الوہی اکملیت‘‘ کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی لیے یہاں کمروں کی تعداد دس ہزار سے ایک ہندسہ کم رکھی گئی۔

(​10​) ایک روسی خاتون "مسٹرس وسیلائیو "کے ایک ہی خاوند سے چالیس سال کے دورانیے میں یعنی سنہ1725ء سے 1765ءکے عرصہ کے دوران 69 بچے پیدا ہوئے

(​11) نیپال میں اب بھی نوجوان لڑکیوں جن کو دیویاں کہا جاتاہے ان کی پوجا کی جاتی ہے۔ (العیاذ بااللہ)

(​12​) مینڈک کی زبان میں تین گنا بڑا شکار دبوچنے کی طاقت ہوتی ہے

(​13​) اب تک کا خطرناک ترین ہوائی حادثہ 1977 میں ہوا ۔اور اس حادثے میں583 لوگ موت کا شکار ہوئے تھے۔

(​14​) دنیا کی تقریباً آدھی آبادی صرف پانچ ممالک چین، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا میں رہتی ہے

(​15​) اب سے سو سال بعد فیس بک کے پاس 500 ملین (50 کروڑ) ایسے اکاؤنٹس ہو نگے۔ جو دنیا سے گزر چکے ہوں گے۔

(​16​) کیا آپ جانتے ہیں کہ نابینا افراد ہماری طرح خواب نہیں دیکھتے۔

(​17​) " اہرام مصر " وہ واحد دنیا کا عجوبہ ہے جو کہ دور قدیم کے سات عجائبات میں بھی شامل تھا اور سات نئے عجائبات عالم میں بھی شامل ہے

(​18​) کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکہ میں بھی ایک گاؤں کا نام لاہور ہے۔ جو پاکستان کے لاہور کے نام پر ہی رکھا گیا ہے۔

(​19​) الو ۔ وہ واحد پرندہ ہے جو اپنی اوپری پلکیں جھپکتا ہے۔ باقی سارے پرندے اپنی نچلی پلکیں جھپکاتے ہیں۔

(​20​) کیا آپ بحیرہ مردار کے متعلق یہ دلچسپ بات جانتے ہیں کہ اگر آپ اس سمندر میں گر بھی جائیں تو بھی آپ اس میں نہیں ڈوبیں گے۔

(​21​) عدد کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا نوٹ زمبابوے نے 2009 میں جاری کیا تھا جو کہ 100ٹریلین ڈالر یعنی100 کھرب زمبابوے ڈالرکا تھا۔

(​22) کیا آپ شیروں کے بارے یہ دلچسپ بات جانتے ہیں کہ شیر کے بچے جب اپنے والدین کو کاٹتے ہیں تو وہ اکثر رونے کی ایکٹنگ کرتے ہیں۔

(​23​) کیا آپ جانتے ہیں کہ قادوس نامی پرندہ اڑتتے اڑتے بھی سو جاتا ہے یا سو سکتا ہے۔

(​24​) بچھو چھے دن تک اپنا سانس روک سکتا ہے۔بچھو پانی کی تہہ میں سانس نہیں لے سکتا لہذا وہ اپنا سانس روک لیتا بھلے اسے چھے دن وہاں پڑا رہنے دو۔ وہ سانس نہیں لے گا لیکن زندہ رہے گا
Share:

0 153 comments اپنی راے کمنٹس میں دیں:

Post a Comment

اگر کوئی مسئلہ ھو تو کمنٹ کریں

Friends Comments Box


comments box 2

Popular Posts

Recent Posts

Sample Text

Copyright © PDF MCQS ajmalforums.blogspot.com | Powered by Blogger Design by noor bakhsh buzdar | Blogger Theme by Ntspaper.com