PPSC FPSC NTS SPSC Online MCQs Tests Past Papers OTS PTS ITS Punjab Testing Service Islamabad testing service McQs Past Papers Gk General Knowledge Pakistan

Saturday, 16 February 2019

Islamic Questions Pk

🍁سیدنا صدیق اکبرؓ کےحوالے سےمعلوماتی سوال و جواب

(1) خلیفہ اول کا نام کیا ھے؟
جواب عبداللہ

(2)اسلام سے پہلے آپؓ کا نام کیا تھا؟
جواب عبدالکعبہ

(3)آپؓ کی کنیت کیا ھے؟
جواب ابوبکر

(4)آپؓ کا لقب کیا ھے؟
جواب صدیق،عتیق

(5)آپؓ کا سلسلہ نسب کون سی پشت پر نبی کریم صلى الله عليه و سلم سے ملتا ھے؟
جواب آٹھویں پشت پر

(6)آپؓ کا شجرہ نسب کیا ھے؟
جواب عبداللہ بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد تیم بن مرہ بن کعب بن لوی القرشی

(7)آپؓ کا تعلق کس قبیلہ سے تھا؟
جواب قبیلہ بنوتیم

(8)آپؓ کے کتنے بیٹے تھے؟
جواب 3

(9)آپؓ کے بیٹوں کے نام کیا کیا ھیں ؟
جواب عبداللہؓ ، عبدالرحمنؓ ، محمدؓ

(10)آپؓ کی کتنی بیٹیاں تھیں ؟
جواب 3

(11)آپؓ کی بیٹیوں کے نام کیا کیا ھیں؟
جواب اسماءؓ ، عائشہؓ ، ام کلثومؓ

(12)آپؓ کی پیدائش کب ھوئی ؟
جواب عام الفیل کے تین سال بعد سن 573ء میں

(13)آپؓ نبی کریم صلى الله عليه و سلم سے کتنے چھوٹے تھے؟
جواب دوسال چند ماہ

(14)آپؓ کتنے سال کی عمر میں بنی کریم صلى الله عليه و سلم کے دوست بنے؟
جواب 18سال

(15)آپؓ نے کتنے سال نبی کریم صلى الله عليه و سلم کے جمال نبوت کا مشاھدہ کیا؟
جواب 43سال

(16)آپؓ کے والدصاحب کا نام کیا ھے؟
جواب عثمانؓ

(17)آپؓ کے والدصاحب کی کنیت کیا ھے؟
جواب ابوقحافہؓ

(18)آپؓ کے والدصاحب نے کب اسلام قبول کیا؟
جواب فتح مکہ کے بعد

(19)آپؓ کے والدصاحب کا انتقال کس سن ھجری میں ھوا؟
جواب سن 14ھجری میں

(20)آپؓ کے والدصاحب کا انتقال کتنے سال کی عمر میں ھوا؟
جواب 97سال کی عمر میں

(21)آپؓ کی والدہ کا نام کیا ھے؟
جواب سلمٰیؓ

(22)آپؓ کی والدہ کی کنیت کیا ھے؟
جواب ام الخیرؓ

(23)آپؓ کی والدہ کی طرف سے سلسلہ نسب کیا ھے؟
جواب ام الخیر بنت سخر بن عامر بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ

(24)آپؓ نے کتنے نکاح کیئے؟
جواب چار نکاح

(25)آپؓ کی ازواج کے نام کیا کیا ھیں؟
قتیلہ بنت سعدؓ ، زینب ام رومانؓ ، حبیبہ بنت خارجہؓ ، اسماء بنت عمیسؓ

(26)ثانی فی الاسلام کس صحابی کو کہتے ھیں؟
جواب ابوبکر صدیقؓ کو

(27)ثانی فی مقبره النبی صلى الله عليه و سلم کون سے صحابیؓ ھیں ؟
جواب ابوبکر صدیقؓ

(28)غار ثور کے قیام میں کس صحابیؓ کو آپ صلى الله عليه و سلم کی معیت حاصل ھوئی؟
جواب ابوبکر صدیقؓ کو

(29)حضور صلى الله عليه و سلم کے ساتھ سب سے زیادہ کون سے صحابیؓ محسن تھے؟
جواب ابوبکر صدیقؓ

(30)ثانی اثنین فی الغار کس صحابیؓ کی شان میں نازل ھوئی؟
جواب ابوبکر صدیقؓ

(31)حضرت علیؓ کے ساتھ آپؓ کی کیا رشتہ داری تھی؟
جواب آپس میں ہم زلف تھے

(32)کس اعتبارسے ہم زلف تھے؟
جواب حضرت اسماء بنت عمیسؓ جو پہلے حضرت جعفرؓ کے نکاح میں تھیں ان کی شہادت کے بعد صدیق اکبرؓ کی نکاح میں آئیں ان کی وفات کے بعد حضرت علیؓ کے نکاح میں آئیں۔

(33)نبی کریم صلى الله عليه و سلم اور ابوبکر صدیقؓ کے درمیان کون سا رشتہ تھا؟
جواب رشتہ مصاہرت

(34)ابوبکر صدیقؓ کی کس بیٹی کی وجہ سے رشتہ مصاہرت قائم ھوا؟
حضرت عائشہ صدیقہؓ

(35)نبی کریم صلى الله عليه و سلم کی کس اھلیہ کی بہن ابوبکر صدیقؓ کے نکاح میں تھیں؟
حضرت میمونہؓ کی بہن حضرت اسماء بنت عمیسؓ

(36)نبی کریم صلى الله عليه و سلم کی کس اھلیہ کی بہن ابوبکر صدیقؓ کے بیٹے کے نکاح میں تھیں؟
جواب حضرت ام سلمہؓ کی بہن قرینة الصغرٰیؓ

(37)حضرت ابوبکر صدیقؓ کی کتنی پشتیں صحابی ھیں؟
جواب چار

(38)ان چار پشتوں کا سلسلہ کیا ھے؟
جواب ابوعتیق محمدؓ بن عبدالرحمنؓ بن ابی بکرؓ بن ابی قحافہؓ

(39)حضرت خدیجة الکبرٰیؓ کے بعد سب سے پہلے کس نے اسلام قبول کیا؟
جواب حضرت ابوبکر صدیقؓ نے

(40)واقعہ ھجرت میں کس صحابیؓ کو نبی کریم صلى الله عليه و سلم رفاقت نصیب ھوئی؟
جواب ابوبکر صدیقؓ کو

(41)ھجرت کے سفر میں مکہ کے حالات کی خبر کس کے ذریعے ملتی تھی؟
جواب حضرت عبداللہ بن ابوبکرؓ کے ذریعے۔

(42)ھجرت کے بعد مسجد کیلئے لی گئی جگہ کی قیمت نبی کریم صلى الله عليه و سلم نے کس سے دلوائی؟
جواب ابوبکر صدیقؓ سے

(43)آگ سے آزادی کا لقب خصوصی طور پر کس کو حاصل ھوا؟
جواب ابوبکر صدیقؓ کو

(44)نبی کریم صلى الله عليه و سلم نے مسلمانوں کی نماز کیلئے امام کس کو بنایا ؟
جواب ابوبکر صدیقؓ کو

(45)
حیات نبوی صلى الله عليه و سلم میں ابوبکر صدیقؓ نے کتنی نمازیں پڑھائیں؟
جواب 17

(46)نبی کریم نے ھجرت کے بعد ابوبکر صدیقؓ کا مواخات بھائی چارہ کس سے قائم کیا؟
جواب حضرت حارثہ بن زھیرؓ سے

(47)ابوبکر صدیقؓ کا انتقال کس سن ھجری میں ھوا؟
جواب سن 13 ھجری

(48)ابوبکرصدیقؓ کی نمازجنازہ کس نے پڑھائی؟
جواب حضرت عمرفاروقؓ نے

(49)ابوبکر صدیقؓ کو قبرمبارک میں کس کس نے اتارا؟
جواب حضرت عمرؓ حضرت عثمانؓ حضرت طلحہؓ حضرت عبدالرحمن بن ابوبکرؓ نے

(50)ابوبکر صدیقؓ کا زمانہ خلافت کتنا تھا؟
جواب دوسال تین مہینے۔
Share:

0 153 comments اپنی راے کمنٹس میں دیں:

Post a Comment

اگر کوئی مسئلہ ھو تو کمنٹ کریں

Friends Comments Box


comments box 2

Popular Posts

Recent Posts

Sample Text

Copyright © PDF MCQS ajmalforums.blogspot.com | Powered by Blogger Design by noor bakhsh buzdar | Blogger Theme by Ntspaper.com